کشمیرپرقابض بھارتی حکومت نے دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیولگا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کو کشمیر میں 5 اگست کے غیرآئینی اقدام کا سال پورا ہونے پر احتجاج کا خوف ستانے لگا جب کہ کشمیر پر قابض بھارتی حکومت نے 4 اور5 اگست کو دو دن کے لیے سری نگر میں مکمل کرفیولگا دیا۔
سری نگرانتظامیہ نے جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پراحتجاج اور تشدد کے خدشہ کا اظہارکرتے ہوئے 4 اور5 اگست کے لیے کرفیوکا اعلان کیا۔ سری نگر میں کرفیو کے احکامات دفعہ 144 کے اختیارات کے تحت جاری کیے گئے جس میں عوامی تحاریک پر مکمل پابندی ہوگی۔