سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے حکومت کو مخصوص حالات میں موبائل فون سروس بند کرنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیزکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے منظورکرتے ہوئے حکومت کو اختیاردیدیا ۔
سپریم کورٹ نے موبائل فون کی بندش سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلیے قواعد و ضوابط اور ایس او پیز بنائے جائیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت عمومی طورپرمحرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوں کے مقامات اور مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرتی رہی ہے۔