ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 432 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 432 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور15 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار461 تک جا پہنچی جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 49 ہزار397 ہوگئی جبکہ ایک ہزار146 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 4484، پنجاب 4280، خیبرپختونخوا میں 625 ٹیسٹ کیے گئے،اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 85 اورآزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹ کیے گیے۔اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار9 سو 55 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 5999 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار705،دوسرے نمبر پرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 93 ہزار336 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34253 ، بلوچستان میں تعداد 11777، اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 15095، آزاد جموں و کشمیر2097 ، گلگت میں 2198 ہوگئی۔