پرائیویٹ اسکولزایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے سندھ بھر میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔
پرائیویٹ اسکولزایکشن کمیٹی نجی اسکولز کھولنے سے متعلق 31 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کردیں۔
پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پورا ملک کھول دیا گیا ہے، مگر تعلیمی ادارے نہیں کھولے گئے۔ نجی اسکول مزید بند نہیں رکھے جاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ستمبر سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر کو کھول دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزآل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔