آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق یوم استحصال کشمیرپرآزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس جاری ہے، وزیراعظم عمران خان خصوصی طورپراجلاس میں شریک ہیں ،اجلاس میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف قرارداد منظورکرلی گئی،قراردادوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے پیش کی ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے طویل محاصرے اورکرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،وزیراعظم آزادکشمیرنے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اورکرفیوکے خاتمے کامطالبہ بھی کیا،قراردادمیں حریت قیادت اورعالمی میڈیانمائندوں کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے،آزادکشمیراسمبلی نے ملکی دفاع کیلیے مسلح افواج کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔