عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 26ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پرآگئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 26ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پرآگئی

سونا مہنگا ہوکرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونا مہنگا ہوکربلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کورونا کی وبا کے باعث عالمی سطح پر شرح سود میں کمی کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش سمجھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 66 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کرنئی بلند ترین سطح 2 ہزار41 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا اور فی تولہ سونا 4 ہزار 8 سو روپے مہنگا ہو کر1 لاکھ 28 ہزار7 سو روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 116 روپے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 340 روپے پر پہنچ گیا۔