اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے اموات 6 ہزار تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار35  ہوگئی ہے اور2 لاکھ 81 ہزار 836 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 56 ہزار58 مریض صحت یاب ہوچکے ۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 20 ہزار8 سو 86 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزارایک کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طورپرکورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار273 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار359 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار793، اسلام آباد 15 ہزار141، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 116، گلگت بلتستان دو ہزار 234 اور پنجاب میں 93 ہزار847 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 162، سندھ میں 2 ہزار245، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار215، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔