کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو
کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو

لاک ڈائون ختم۔سیاحتی مقامات کل سے عوام کیلیے کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات کو کل سےعوام کیلیے کھول دیا جائے گا، 8اگست سےسیاحتی علاقوں کےہوٹلزکھول دیےجائیں گے، ریسٹورنٹس اورکیفےٹیریاکیلیےایس اوپیزجاری کیےجائیں گے،10 اگست سے تھیٹرز اور سینما ہالز کھول دیے جائیں گے ۔

کرونا پر قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے اسد عمرنے کہاکہ ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے جا رہے ہیں ، بازار ہفتے میں صرف ایک دن بند رہیں گے اور اس کے علاوہ انہیں پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت ہو گی، تاجرپرانے طریقہ کارکے مطابق دکانیں کھول سکتے ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے،7 ستمبرکوتعلیمی ادارے کھولنے کاحتمی جائزہ لیاجائےگا۔

اسد عمرنے کہا کہ 10اگست سے بیوٹی پارلرزاورجم کھولنےکی اجازت دی جارہی ہے، کبڈی،کشتی،رگبی کےعلاوہ دیگراسپورٹس کی اجازت دےرہےہیں لیکن تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسد عمرنے مزید کہاکہ شادی ہالز اورایکسپو سینٹرز بھی15ستمبر سے کھولے جائیں گے،ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کو فوری طورپرچلانے کی اجازت دیدی گئی ہے، میٹرو بسوں میں کھڑے ہوکرسفرکرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہناتھا کہ مزارات ، درگاہیں کھول رہے ہیں لیکن عرس کیلیے حکومتی اجازت درکارہوگی جبکہ شہرمیں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔