پاکستان نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اوراوآئی سی سمیت گوگل، یاہواورتمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اوراوآئی سی سمیت تمام دوسرے عالمی فورمز پر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھی بھجوایا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سیاسی نقشے میں عالمی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی ہے اور بھارتی دعووؤں کی بھی نفی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہرکیا گیا ہے، اب پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہرجگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔