کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں ہونے والے دستی بم حملے کی ذمے داری کالعدم سندھودیش ریوولوشنری آرمی نے قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر ہونے والے دستی بم حملے کی ذمے داری کالعدم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی آج حسن اسکوائرکراچی پر جماعتِ اسلامی کی کشمیر ریلی پر حملے کی ذمے داری قبول کرتی ہے۔
سندھی قوم اپنی سرزمینِ سندھ پرکبھی بھی پاکستانی (پنجابی) قبضہ اورمذہبی انتہاپسندی قبول نہیں کرے گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے دوسرے ٹویٹ میں کالعدم سندھودیش روولیوشنری آرمی کا کہنا تھا کہ ایس آراے کراچی جماعت اسلامی کشمیر ریلی،کوٹری میں کشمیرٹرین مارچ،پاکستان ایئر ڈیفنس جانباز سینٹر کوٹری،ملیر ہالٹ کراچی پر رینجرزچوکی،کراچی کورنگی،ناصرکالونی میں پنجابی سیٹلرکی رانا اسٹیٹ ایجنسی پر حملوں کی ذمے داری قبول کرتی ہے۔
یاد رہے کہ یوم استحصال کشمیرکے موقع پر شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں جماعت اسلامی کی ریلی پردستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بچوں اورعورتوں سمیت 39افراد زخمی ہوئے تھے۔