اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کرونا سے 17 اموات۔ مزید 782کیسز سامنے آ گئے

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 782کیسز سامنے آ گئے جبکہ 17 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 782 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورورنا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 82 ہزار645 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہارگئے  اوراموات 6 ہزار52ہو گئی ہیں ۔

کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 58 ہزار 99 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 826 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں رپورٹ ہو چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 94 ہزار 40 بلوچستان میں 11 ہزار821 ، کے پی کے میں 34ہزار 432 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 182 ، آزاد کشمیر میں 2124 اور گلگت بلتستان میں 2287 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد تعداد چھ ہزار 52 پر پہنچ گئیں ہیں ۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہو چکی ہیں جہاں تعداد 2250 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 2164، کے پی کے میں 1219، اسلام آباد میں 170، گلگت بلتستان میں 55 ، بلوچستان میں 137اور آزاد کشمیر میں 57 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 58 ہزار 99 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 518 ہو گئی ہے ۔

پنجاب میں 86 ہزار 85 ، کے پی کے میں 30 ہزار 681، اسلام آباد میں 12ہزار 833 ، گلگت بلتستان میں 1861، بلوچستان 10 ہزار 267 ، آزاد کشمیر میں 1854 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔