عوام کی بھلائی کے لیے جرگہ نے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی۔فائل فوٹو
عوام کی بھلائی کے لیے جرگہ نے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی۔فائل فوٹو

لویہ جرگہ نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی

افغانستان کے لویہ جرگہ نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ رہا ہونے والے 400 طالبان قیدیوں پرسنگین نوعیت کےجرائم کےالزامات تھے، تین روزہ ’لویہ جرگہ‘ کے اختتام پر قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظورکی گئی۔

نے اعلان کیا کہ امن مذاکرات کے آغاز،خون خرابہ روکنے اورعوام کی بھلائی کے لیے جرگہ نے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان نے امن مذاکرات کی شروعات کے لیے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررکھا تھا۔