ایک شخص گزشتہ رات گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے زندہ بچ گیا۔
ایک شخص گزشتہ رات گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے زندہ بچ گیا۔

سندھ سے بھارت جانے والے 11ہندئوں کی لاشیں برآمد

بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع جودھپورکی تحصیل ڈیچوکے ایک فارم  سے 11 ہندو پاکستانی مہاجرین کی لاشیں ملی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، پولیس تفتیش کررہی ہے ،تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ رات میں کوئی کیمیکل پی کر خود کشی کرلی گئی ۔

ایس پی رورل راہل برہت کا کہنا تھاکہ جھونپڑی میں کیمیکل کی بو آرہی ہے  اورایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے خودکشی کیلیے یہ پی لیا تھا”۔

https://twitter.com/drapr007/status/1292350369083691008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1292350369083691008%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F09-Aug-2020%2F1168291

رپورٹس کے مطابق متاثرہ فیملی 2012 میں پاکستان کے صوبہ سندھ سےآئی تھی اورتب سے ہی ایک کیمپ میں مقیم تھی ، اس فیملی کا ایک شخص گزشتہ رات گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے زندہ بچ گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں کو تاحال بھارتی شہریت نہیں مل سکی تھی اور شہریت کا کیس تاحال زیر التوا تھا ، ممکنہ طور پر ان کی مالی مشکلات مبینہ اجتماعی خود کشی کی ایک وجہ ہوسکتے ہیں۔