حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اورڈیم میں صرف 11 فٹ گنجائش رہ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی بہاؤکم نہ ہوسکا، بولان، سبی، کوہلو، مکران سمیت حب میں سینکڑوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے، ریسکیو کے مراحل میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ مصروف ہے۔
ایری گیشن حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اورڈیم میں صرف 11 فٹ گنجائش رہ گئی ہے، حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح 328 فٹ تک پہنچ گئی ہے، ڈیم میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 339 فٹ کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہوگا۔