قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

ایم ایم اے کے ارکان احتجاجاً ایوان کے بجائے اسپیکرگیلری میں بیٹھ گئے

مشترکہ اجلاس میں بات کرنے کاموقع نہ دینے پرمولانا اسعد محمود سمیت ایم ایم اے ارکان ایوان کے بجائے اسپیکرگیلری میں بیٹھ گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکراسد قیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا،ایم ایم اے کے ارکان ایوان کے بجائے اسپیکرگیلری میں بیٹھ گئے ،اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ یہ ایوان کی توہین ہے اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ان دوستوں کو ایوان میں بات کرنے کاموقع نہیں ملا اس لیے احتجاج پر ہیں ،اسپیکرنے عامر ڈوگر کی درخواست پر اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کیلیے موخر کردی،عامر ڈوگر نے کہاکہ میں جے یوآئی کے ارکان کو مناکر ایوان میں لاتا ہوں ۔