وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو

 اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس کو توسیع دینے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی نے اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس کو توسیع دینے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس کو توسیع دینےکی تحریک پیش کردی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمرنے تحریک کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ آرڈیننس کورونا کےخاص حالات میں آیا تھا۔ مجبوری میں توسیع مانگ رہے ہیں، قانون سازی کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ایوان سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کام کرتاہے۔ جب ہم اپوزیشن میں تھے توقومی مسائل پر حکومت کا ساتھ دیا۔ ایوان میں مضبوط اپوزیشن موجودہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن اسمبلی مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میوچل اسسٹنس بل پر حکومت اوراپوزیشن سے شکوہ کیا۔
ہمارا شکوہ تھا کہ ہم سےمشاورت کیوں نہیں کی گئی۔ ہم نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو تجاویز دیں کہ وہ شامل کرالیں۔

مولانا اسعد محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کمزوراعصاب کے مالک ہیں۔