مریم نوازشریف کی نیب آفس پیشی کے موقع پرنیب آفس کے باہرجنگ کا منطر، لیگی کارکنان اورپولیس کے درمیان تصادم ،پتھرائو سے مریم نوازکی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ۔مریم نوازشریف کی گاڑی واپس موڑدی گئی ہے اور کشیدہ صورتحال کے باعث وہ پیش ہوئے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی،
مریم نوازاب دوبارہ نیب آفس کے باہر پہنچ گئی ہیں،کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں جبکہ حالات کشیدہ ہیں،اطلاعات کے مطابق پتھرائو اور شیلنگ سے متعدد لیگی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس نے درجنوں لیگی کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پرایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ پولیس نے ان پر حملہ کرکے ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے ہیں۔
#BreakingNews: @MaryamNSharif released video from inside her vehicle showing front screen of her vehicle broken by #Punjab police.#Pakistan #PMLN #NAB #MaryamNawaz pic.twitter.com/tUTNr7770o
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) August 11, 2020
نیب آفس کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیا جارہاہے جبکہ پولیس نے کارکنان کو منتشرکرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی جاری ہے ۔
مریم نوازشریف قافلے کے ہمراہ نیب میں پیشی کیلیے پہنچی تو نیب آفس کے باہرکارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، مریم نوازکی گاڑی کو اندر داخل کرنے کیلیے پولیس کی جانب سے بیریئر ہٹایا گیا تو لیگی کارکنان کی بڑی تعدادنے گاڑی کے ساتھ ہی اندر جانے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنی لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر سکیں ۔
کارکنان کو روکنے کیلئے پولیس نے پہلے پانی اور پھرآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد لیگی کارکنان بھی مشتعل ہو گئے اور پتھراﺅ شروع کر دیا گیا، پولیس نے کارکنان کو مشتعل کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔
نیب آفس کے باہر حالات کشیدہ ہو تے جارہے ہیں ، مریم نواز کی گاڑی واپس جا چکی ہے جبکہ ن لیگی قیادت کارکنان کو یہاں سے جانے کی ہدایت کر رہے ہیں تاہم صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔