ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مریم نواز کو جان سے مارنے کیلیے حملہ کیا گیا۔مریم اورنگ زیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کو جان سے مارنے کیلیے حملہ کیا گیا،مریم نوازکو کوئی نقصان پہنچاتو ذمے دارعمران خان ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے پولیس اورلیگی کارکنوں کے تصادم پرنجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز نیب آفس میں ضرور پیش ہوں گی ،مریم نوازکی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ مریم نوازکی گاڑی نیب آفس کے سامنے کھڑی تھی ،پولیس کی جانب سے مریم نوازکی گاڑی پر پتھراﺅ کیاگیا ،انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو جان سے مارنے کیلیے حملہ کیا گیا،مریم نوازکی گاڑی پر حملے کی ویڈیو میں نے ریلیزکی ،مریم نوازکو کوئی نقصان پہنچاتو ذمہ دارعمران خان ہوگا۔