توہین آمیز پوسٹ کرنے والے رکن اسمبلی کے بھتیجے کوگرفتار کرلیا گیا۔فائل فوٹو
توہین آمیز پوسٹ کرنے والے رکن اسمبلی کے بھتیجے کوگرفتار کرلیا گیا۔فائل فوٹو

گستاخانہ پوسٹ پر بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔3مسلمان شہید

بھارتی شہر بنگلورو میں توہین رسالت پرمبنی فیس بک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے،پولیس فائرنگ سے 3 مسلمان شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سری ویناس مرتھی کے بھتیجے نے فیس بک پرایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی جس پر بنگلورو کے مشرقی علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

آتشزدگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد نے بنگلورو میں واقع کانگریس رہنما سری ویناس مرتھی کے گھر کو آگ لگادی جبکہ گھرکے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہنگاموں کے دوران 24 گاڑیوں اورتقریباً 200 موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی جب کہ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے تین مسلمان شہید ہوگئے۔

Karnataka Bangalore Coronavirus News Live Updates: Bengaluru COVID-19 Latest News, Lockdown 5.0 Guidelines, Corona Virus Cases Today News Updates

بنگلورو پولیس کا کہنا ہےکہ فیس بک پرتوہین آمیز پوسٹ کرنے والے رکن اسمبلی کے بھتیجے کوگرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ احتجاجی مظاہروں میں ملوث 110 مسلمانوں کوحراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق ہجوم کے پتھرائو سے 60 اہلکار زخمی ہو گئے۔

۔

بنگلورو پولیس کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد صورتحال اب مکمل قابو میں ہے۔