وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو انڈوں اور گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو انڈوں اور گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں

کامیاب جوان پروگرام: قرضوں کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی حد کو پچاس لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں قرضے دیئے جا رہے ہیں، اس کے لیے ہر ممکن فنڈز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ عام آدمی وزیراعظم کی پالیسیوں کا محور ہے، پروگرام کے لیے جتنا بھی پیسہ چاہیے ہوگا، ہم دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 2900 نوجوانوں میں ایک ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ مزید 7500 ککیلئے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں بینکوں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نے کہا کہ بلوم برگ سمیت عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں جبکہ موڈیز نے بھی ہمارے ملک کی اکانومی کو مستحکم قرار دیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں عبدالحفیظ شیخ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 13 اگست سے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر درخواست آ جائے گی۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ کامیاب جوان کا مقصد پاکستان میں روزگار پیدا کرنا ہے، اس پروگرام سے دس لاکھ نوجوان کو روزگار حاصل ہوگا۔ پاکستان کے 72 سال میں کسی وزیراعظم اور حکومت نے کبھی نوجوانوں کے لیے نہیں سوچا تھا، میں عمران خان کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے روزگار کی فراہمی کے سب سے بڑے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے تحت قرض کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا۔

نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ آسان شرائط پر 5 گنا زیادہ رقم مل سکے گی۔ وزیراعظم نے عثمان ڈار اور مشیر خزانہ کو رقم بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔