دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا کیسز2 کروڑ8 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے باعث 7 لاکھ 48 ہزار352 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ8 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ37 لاکھ 30 ہزار 613 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 53 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1386 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 31 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 1164 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد23 لاکھ 99 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اورایک دن میں 950 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 47 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ دو ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار260 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11  ہزارسے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 68 ہزار 919 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 54 ہزار666 اموات ہوئی ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 21 ہزار 713 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 98 ہزار 555 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 54 ہزار 666 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 98 ہزار 380 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار 837 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 519 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 205 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 78 ہزار 168 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 579 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 76 ہزار 864 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 988 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 33 ہزار 699 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 329 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 798 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 269 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 674 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 139 تک جا پہنچی ہے۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسزکی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔