مستونگ بازار میں دھماکے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مستونگ بازار میں دھماکا ہوگیا جس میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان نے بازار میں دستی بم سے حملہ کیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو ٹیمیں نے دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos