محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں اور محکمہ موسمیات نے آج جمعہ سے اتوارکے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مزید مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے اور جمعہ کی شام یا رات سے اتوار کے دوران کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہید بے نظیرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور مٹھی میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔