کراچی میں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے 7 خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے۔
گولیمار حاجی مرید گوٹھ میں گولی لگنے سے20 سالہ اسماعیل، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب گولی لگنے سے 35 سالہ نازیہ، سرجانی ٹاؤن فورکے چورنگی کے قریب گولی لگنے سے 31 سالہ رخسانہ زخمی ہو گئی۔
کورنگی مہران ٹاؤن میں گولی لگنے سے 26 سالہ مریم، نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں گولی لگنے سے 40 سالہ ریاض زخمی ہو گیا۔
نارتھ ناظم آباد میں گولی لگنے سے 20 سالہ حنا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں فائرنگ سے 19 سالہ کرن زخمی ہو گئی۔
الآصف اسکوائر سکندر گوٹھ میں فائرنگ سے 19 سالہ حمزہ ، بہادر آباد میں گولی لگنے سے 21 سالہ ثاقب، ملیر سمو گوٹھ میں گولی لگنے سے 60 سالہ امینہ زخمی ہو گئی۔
بلوچ کالونی عوامی چوک پر گولی لگنے سے42 سالہ فیصل ، جمشید کوارٹرز میں فائرنگ سے 32 سالہ عباس، ملیر کالا بورڈ میں فائرنگ سے 32 سالہ اعظم زخمی ہوا۔
کلفٹن گلشنِ سکندر آباد میں گولی لگنے سے 55 سالہ رسول خان، اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب گولی لگنے سے25 سالہ ثمر گل، نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں فائرنگ سے 18 سالہ عبد اللّٰہ زخمی ہو گیا۔
اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں گولی لگنے سے 22 سالہ دانیال، لیاری بکرا پیڑی کے قریب گولی لگنے سے 20 سالہ فہد، لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب گولی لگنے سے 40 سالہ سفیر اللّٰہ زخمی ہو گیا۔
نارتھ کراچی فائیو اسٹار چورنگی کے قریب گولی لگنے سے 20 سالہ زین، ناگن چورنگی کے قریب گولی لگنے سے 26 سالہ صائمہ، ناظم آباد خاموش کالونی میں گولی لگنے سے 18 سالہ اسماعیل اور لی مارکیٹ جونا مارکیٹ میں فائرنگ سے 40 سالہ عرفان زخمی ہو گیا۔
تمام زخمیوں کو جناح اسپتال، سول اسپتال اورعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب کسی شخص کی اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔