مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں طلبی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
نواز شریف نے اپنی درخواست میں کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، نیب بلاجواز مجھے اور میرے اہل خانہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کرگیا کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کرکے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے ہیں، ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے لہذا ان کے نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے، یورپین یونین اور ہیومن رائٹس واچ بھی نیب کی بے بنیاد کاروائیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری اور 17 اگست کو طلبی کا اشتہار جاری ہوچکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سےمفرورہیں۔
Tags latest news latest urdu news توشہ خان کیس عمران خان کیس