جمعیت علمائے اسلام ف کےامیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے منافی قانون نہیں بن سکتا، ہم نے دھاندلی کوچیلنج کیا۔
پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے 70 سال کشمیریوں کی کیا جنگ لڑی ہے؟۔ کل سوچ رہے تھے کہ سری نگرکیسے لینا ہےآج سوچتے ہیں مظفرآباد کیسے بچانا ہے۔ بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدام کیا۔ ان حکمرانوں کی ہماری تہذیب سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین اور قانون کی بالادستی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، آمرانہ رویوں سے پہلے بھی لڑتے تھے اب بھی لڑیں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں آپ کے حربوں سے کوئی خوف نہیں ہے ، ذاتی اورپارٹی مفادات سے بالا تر ہوکرملکی مفاد کے لیے سوچنا ہوگا۔ ملک کوبچانا ہے توان حکمرانوں کونکالنا ہوگا، یہ حکمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔