فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فرانسیسی شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کی رہائی پر گہری تشویش ظاہر کی ۔
وزارت خارجہ نےمزید کہاکہ طالبان قیدیوں نے فرانسیسی شہریوں کو قتل کیا ،ان کی رہائی کی مخالفت کرتے ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کےمطابق رہائی کی منظوری پانے والے طالبان قیدیوں نے فرانس کے فوجیوں اور امدادی کارکنوں کو قتل کیا ۔
اپنے بیان میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل کو فوری طور پر روکے ۔
واضح رہےکہ افغان لویہ جرگہ نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی ،افغانستان حکومت کے اس عمل کا امریکا نے بھی خیر مقدم کیا تھا ۔