سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کیخلاف ملز مالکان کی درخواست منظورکرتے ہوئے شوگر انکوائری کمیشن اورانکوائری رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن کے خلاف شوگرملزمالکان کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق آزادانہ نئی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا اورکہا نیب، ایف آئی اے، ایف بی آراوردیگر ادارے چینی کی قلت سے متعلق آزادانہ اورقانون کے مطابق تحقیقات کریں۔
خیال رہے 20 سے زائد شوگر ملز مالکان نے شوگرانکوائری کمیشن کی تشکیل اوررپورٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں موقف اپنایا گیا کہ یہ انکوائری کمیشن غلط بنا ہے اورجو انکوائری کی گئی وہ جانبدارانہ ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ کمیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔