ریم الناصر کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جسے کرنے کی ہمت اس سے پہلے کبھی کسی سعودی خاتون نے نہ کی ہو۔فائل فوٹو
ریم الناصر کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جسے کرنے کی ہمت اس سے پہلے کبھی کسی سعودی خاتون نے نہ کی ہو۔فائل فوٹو

ریاض میں پہلی سبزی فروش سعودی خاتون

سعودی خاتون ریم الناصر نے ریاض میں پھلوں اور سبزیوں کی دکان کھول کر پہلی سبزی فروش خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ریم الناصر کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جسے کرنے کی ہمت اس سے پہلے کبھی کسی سعودی خاتون نے نہ کی ہو۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریم الناصر نے 2018 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پھلوں اور سبزیوں کی دکان کھولنے کا پروگرام بنایا۔
ریم الناصر بتاتی ہیں کہ ان کی کئی سعودی سہیلیاں بھی اس چھوٹے سے تجارتی پروگرام میں شریک ہیں- سب مل کر پھل اور سبزیاں صاف کرتی ہیں- ان کے پیکٹس بناتی ہیں اور صارفین کو تازہ تیار شدہ سبزیوں کے پیکٹس پیش کرتی ہیں-

ریم الناصرنے بتایا کہ انہوں نے جب پھل اور سبزیوں کی دکان کھولی تو شروع میں بڑی مشکل پیش آئی۔ مقامی شہریوں کو یہ پروگرام پسند نہیں آیا۔ یہ مقامی مزاج اور روایات سے ہٹ کر تھا۔ رفتہ رفتہ لوگ آنے لگے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ اپنی دکان پرکئی مشینیں رکھ لی ہیں۔ یہ سینیٹائزڈ ہیں۔ دکان سے پھلوں اور سبزیوں کی ہوم ڈیلیوری سروس بھی شروع کردی ہے۔
ریم الناصر نے بتایا کہ ابتدا میں دکان پر صرف پھل اور سبزیاں ہی رکھی گئی تھیں لیکن اب انواع و اقسام کے مربے اور پھلوں کے تازہ جوس کے پیکٹس بھی فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ سبزیوں کے اچار بھی گاہک پسند کرنے لگے ہیں۔
سرکاری اداروں نے نہ صرف یہ کہ ہماری مالی اعانت کی بلکہ فروغ سماجی فنڈ کی جانب سے ہمیں کاروبار کو کامیاب بنانے اورآگے بڑھانے کے مشورے بھی دیے جارہے ہیں۔