سندھ ہائیکورٹ نے شوگرانکوائری کمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاجس میں عدالت نے کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت کو متنازع قراردیدیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ پارلیمانی نظام میں کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی موجودگی کی گنجائش نہیں،احتساب کیلیے مشیر رکھنا نیب کے غیرجانبدارانہ کردارکو مشکوک بناتا ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب کارویہ مشکوک ہے۔
تفصیلی فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ مشیر کے اس عمل سے بھی تعصب کے تاثرکو تقویت ملتی ہے،مشیربرائے نیب سے نیب کے غیرجانبدارانہ کردار پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔عدالت نے کہاکہ کمیشن کی تشکیل اورنوٹیفکیشن قانون کے مطابق نہیں،انکوائری کمیشن مکمل اورغیرجانبدار نہیں تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ مشیر برائے احتساب نے پیراگون کیس کے فیصلے پر خاموشی اختیار کی،مشیر برائے احتساب دوسرے کیسز پر تبصرہ کرتے رہتے ہیں۔