وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہو گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا اہم اور کلیدی منصوبہ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہو گا، منصوبے سے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے سے صنعتی عمل کو فروغ ملے گا، سفر اور مال برداری کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے کاروباری برادری کے لیے آسانیاں ہوں گی، منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیش نظر عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہے۔