میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئین میں گنجائش موجود ہے 20صوبے بن سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا، گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اہداف پر بات ہوئی ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی تحفظات اٹھائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں نالوں سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) شہر میں ترقیاتی کام آگے بڑھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئین میں گنجائش موجود ہے، 20 صوبے بن سکتے ہیں۔
وسیم اختر نے مزیدکہا کہ کراچی کا آنے والا ایڈمنسٹریٹر غیرجانبدار ہوگاجب کہ آئندہ الیکشن میں میئر ایم کیوایم کا ہی ہوگا لیکن نام پارٹی طےکرےگی۔