وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے کہ کپتان کریز پر سیٹ ہوگئے ہیں اور لمبی اننگز کھیلنے کیلیے تیار ہیں، وزیراعظم کسی کو این آر او نہیں دیں گے،عمران خان کی حکومت نے ثابت کیا ملک کے مفاد میں وہ سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا حکومت پر نااہلی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکر نہیں چلتے، سچ ہے عمران خان این آر او دینے کیلیے کسی کے ساتھ نہیں چلتے، عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے، عمران خان لمبی اننگز کھیلنے کیلیے پرعزم ہیں۔
اسد عمر نے کہا کورونا رواں صدی کا بڑا چیلنج تھا، کورونا کے باعث معاشی اور صحت کے لحاظ سے تباہی دیکھنے کو ملی، بل گیٹس نے بھی بھارت سے موازنہ کیا، پاکستان کو سراہا، پاکستان کی کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات مرتب ہوئے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ کورونا سے بنگلادیش میں پاکستان کی نسبت 4 گنا اموات ہو رہی ہیں، ایران میں کورونا سے پاکستان کی نسبت 20 گنا اموات ہو رہی ہیں، بھارت میں کورونا کے باعث پاکستان کی نسبت 12 گنا اموات ہو رہی ہیں، کورونا کے دوران دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم نقصان ہوا۔