ملز نے گٹھ جوڑ سے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کیا۔فائل فوٹو
ملز نے گٹھ جوڑ سے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کیا۔فائل فوٹو

حکومت کے دو سال۔چینی کی قیمت کی سنچری مکمل

پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔

پشاورمیں چینی کی قیمت سو روپے فی کلو سے بڑھ گئی ہے اورکچھ دکاندار پرچون میں فی کلو110 روپے فروخت کر رہے ہیں۔

 پشاورکی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا نرخ 98 تا 100 روپے فی کلو ہے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے ریٹس  کو مستحکم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کراچی میں بھی ریٹیل پرچینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ ہول سیل پرچینی کی قیمت 95 روپے فی کلو ہے۔ کراچی میں 3 ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

لاہور میں بھی چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک ہی روز میں پچاس کلو کی بوری میں سو روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد چینی سو سے ایک سو پانچ روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہول سیل پر قیمت میں کمی پرہی ریٹیل میں کمی ممکن ہے۔