ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کانفرنس کے نام سے ہنگامی اے پی سی بلانے کااعلان کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ سندھ کو خطرہ سندھ حکومت کی پالیسیوں سے ہے ،وفاق سے محاذ آرائی سندھ حکومت کی الیکشن مہم ہے،سندھ کو خطرہ نہیں یہ سب اپنی عیاشی بچانے کیلیے کررہے ہیں،یہ صرف اپنی جائیداد اورپیسے بچانے کیلیے کوشش کررہے ہیں ،
متحدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان خواجہ اظہارالحسن،محمد حسین،جاوید حنیف و دیگر نے پریس کانفرنس کی،خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل کراچی پر سیاست کی جارہی ہے،ایم کیو ایم نے دونوں فریقین کی عوامی مفاد میں حمایت کی،وزیراعلیٰ صاحب!کچرے کی ذمہ داری آپ کی ہے،وزیراعلیٰ چند تصاویر دکھا کر کیاثابت کرناچاہتے ہیں؟،جب کراچی کے معاملے پر شور کیاگیا توخداخداکرکے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی صفائی کے مسئلے کو سندھ کامسئلہ بنا لیا۔
انہوں نے کہاکہ عارضی حل کیلئے بھی صوبائی اوروفاقی حکومت ایک پیج پر نہیں ،کراچی کے 70 فیصد گٹر ابل رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو 6 حصوں میں تقسیم کردیا،کراچی کے وسائل پر بات کرو توپوراصوبہ خطرے میں آجاتا ہے،کے ڈی اے نے کونسی ڈویلپمنٹ کراچی میں کردی؟کراچی کو بنانا ری پبلک بناکررکھ دیا ہے،کے فورپر11 ارب ضا ئع ہونے کاپوچھنے پر سندھ کیوں خطرے میں پڑجاتا ہے،ڈومیسائل کامسئلہ ہم نے اٹھایا تو سندھ کے 10 لاکھ نوجوانوں نے ٹوئٹ کیا،کراچی میں 2 لاکھ نوکریاں تقسیم کی گئیں ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہاکہ سندھ کو خطرہ سندھ کے امیرترین وزراسے ہے ،سندھ کے نوجوانوں تمہیں اپنے ووٹ کاحساب لینا ہے ،وفاق سے7 ارب کے منصوبے منظورکرائے ،وزیراعلیٰ سندھ وفاق سے محاذ آرائی بند نہیں کرناچاہتے ،وفاق سے محاذ آرائی سندھ حکومت کی الیکشن مہم ہے،ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے اے پی سی کافیصلہ کیاہے،کراچی کے رہنے والوں کو اے پی سی میں مدعوکیاجائے گا،اے پی سی کانام کراچی کانفرنس ہوگا۔