وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے،جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی بہتربناناجدوجہد کااصل مقصد ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان کی آمد پرکابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کراستقبال کیا،وزیراعظم کو حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ،اندرونی و بیرونی چیلنجزکا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا،کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوں کا ذکرکیاگیا،معاشی اورسفارتی کامیابیوںپر کابینہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرکہاکہ 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی،معاشرے کے کمزور طبقے کیلیے بہت کچھ کرناباقی ہے،ہماری جدوجہد کا محورہرکمزور پاکستانی ہے،کمزور طبقے کیلیے سوچنا اصل ایمان ہے،مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کو عمل شکل دیناچاہتا ہوں،تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کاتصور شامل کریں گے،شفقت محمود سے کہاکہ نصاب میں ریاست مدینہ کاتصورشامل کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ابتدائی طورپر8 ویں اور9 ویں جماعت کیلیے نصاف تیارکیاجائے گا،مشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے،جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا،عام آدمی کی زندگی بہتربناناجدوجہد کااصل مقصد ہے۔