11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ فائل فوٹو
11 لاکھ 62 ہزار 177 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2336 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 8094 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 318 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 906323 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 392 مریض صحت ہو چکے ہیں جبکہ اب تک120241مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے بھر میںا س وقت 4166 مریض زیرعلاج ہیں،جس میں سے 6 آئسولیشن سینٹر ز میں اور 378 مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 202 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 36 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔

مراد علی شاہ نے کراچی کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں بتایا کہ نئے 318 کیسز میں سے 133 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 50، ضلع شرقی 37، ضلع وسطی میں 17کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورنگی 14، ملیر 10، ضلع غربی سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ سانگھڑ 20، میر پور خاص 14،شکارپور13،نئے کیسز سامنے آئےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار9، دادو 8، شہید بے نظیر آباد 8، نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گھوٹکی 8، سکھر 7، خیرپور 7، مٹیاری 7، قمبر 5، لاڑکانہ 4 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان 4، عمر کوٹ 3، بدین 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور حیدرآباد 2، جامشورو 2، نوشہروفیروز سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔