اسپیکرقومی اسمبلی اور قائم مقام گورنرپنجاب کا زراعت کے شعبے میں مزید بہتری لانے پرزور، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے پر اتفاق
اسپیکرقومی اسمبلی اور قائم مقام گورنرپنجاب کا زراعت کے شعبے میں مزید بہتری لانے پرزور، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے پر اتفاق

چودھری پرویز الہٰی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زراعت میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے، زراعت بہت اہم شعبہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ملکر کام کریں گے، باہمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے کسانوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔
اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ جو گائیڈ لائن دی ہے اس پر کام کریں گے، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پنجاب حکومت بھی زرعی شعبے کی ترقی کےلیے اقدامات کررہی ہے۔