وفاقی کابینہ نے پیٹرول بحران انکوائری کمیشن میں مزید ممبران شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے پیٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کے نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ انکوائری کمیشن میں 2 نئے ممبران شامل کیے جائیں گے۔
یہ کمیشن پیٹرول بحران سے متعلق تحقیقات کرے گا اور بحران کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ سزائیں بھی تجویز کرے گا۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کے اطلاق کی منظوری دے دی۔