پیمرا و دیگر اداروں کے ہوتے ہوئےکسی نئی اتھارٹی کی ضرورت نہیں، نئے آرڈیننس سے پیمرا کے 650 ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، وفاقی وزارت اطلاعات کو خط
پیمرا و دیگر اداروں کے ہوتے ہوئےکسی نئی اتھارٹی کی ضرورت نہیں، نئے آرڈیننس سے پیمرا کے 650 ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، وفاقی وزارت اطلاعات کو خط

پنجاب کی تمام مساجد و مزارات پر فلم و ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد

پنجاب کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ اوقاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ایک خط تحریر کیا گیا۔ اس خط میں پیمرا سے کہا گیا ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید کے مسجد میں ڈانس کے مناظر کو کسی جگہ نشر نہ کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ مسجد میں ڈانس کی عکس بندی پر اداکاروں اور پروڈیوسرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ڈی جی اوقاف پنجاب کے مطابق تحقیقات میں مسجد کے مینجر سمیت تین اہلکار ذمہ دار نکلے جنہیں معطل کردیا گیا ہے۔