وزیرصحت سندھ عذراپیچوہونے اسکولزکھولنے کی مخالفت کردی۔
وزیرصحت سندھ عذراپیچوہونے کہاہے کہ کورونا سے چھٹکارہ پائے بغیر جلد بازی میں اسکولز نہیں کھولنے چاہئیں،پرائمری اورمڈل کلاسز تک اسکولزکسی صورت نہیں کھولنے چاہیے،صوبائی وزیر صحت کاکہنا ہے کہ اسکولز کھولنے ہیں توایس او پیزپرعملدرآمد ضروری ہے۔
وزیرصحت سندھ عذراپیچوہونے کہاکہ میٹرک ،انٹراور جامعامات کو ایس او پیزکے تحت کھولا جاسکتا ہے،بچوں کو سوشلائزکرنے سے کیسے روک سکتے ہیں؟وہ آپس میں ساتھ کھیلتے ہیں،انہوں نے کہاکہ 14 سال سے بڑے طلبا کو سمجھایا جاسکتا ہے وہ اپنا خیال رکھ سکتے ہیں۔