اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

پارک لین ضمنی ریفرنس، نیب نے اعتراضات دور کر دیے

سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ضمنی ریفرنس کے معاملے میں نیب نے اعتراضات دورکردیے۔

نیب نے اعتراضات دور کرنے کے بعد ضمنی ریفرنس دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا، پارک لین ضمنی ریفرنس پر اعتراض رجسٹرار آفس کی جانب سے لگایا گیا تھا۔

ضمنی ریفرنس میں دستاویزات کی ترتیب صحیح نہ ہونے پر اعتراض لگایا گیا تھا۔ ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت 19 ملزمان نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے پارک لین کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔ دائرریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت19ملزمان کے نام شامل ہیں۔