وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے بہت سے مسائل ہیں جن میں سے 6اہم مسائل کو فوری حل کرنے پراتفاق ہوا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اسد عمرنے بتایا کہ مراد علی شاہ سے تیسری ملاقات ہوئی ہے جس میں 6مختلف معاملات پر بات ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہمارا معاشی حب ہے ،شہر کے بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ،شہر کی 19سے 21سیٹیں تحریک انصاف اورایم کیو ایم کے پاس ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ کراچی میں سب سے پہلے پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے کیونکہ شہر میں اس مسئلے سے عوام بہت سی مشکلات کا شکار ہیں ،کچرا صاف کرنا ہے،نالوں کی صفائی کرنی ہے تاکہ بارشوں کے وقت سیلابی صورتحال پیدا نہ ہو سکے ،تجاوزات کو ختم کرکے ایسا انفراسٹرکچربنانا ہے تاکہ دوبارہ تجاوزات نہ بنیں ،شہر میں جن سڑکوں کا برا حال ہے ان کو ٹھیک کرنا ہے اور آخر میں کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔