حکومت سندھ نے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق حکومت سندھ نے کنوینرایم کیوایم خالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کی کراچی کے حقوق کی آواز سندھ حکومت کو نہیں بھاتی ہے، ان کی سیکیورٹی واپس لینا متعصبانہ فیصلہ ہے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی واپس لینے کے بعد اگرکنوینرایم کیوایم پاکستان کو کوئی خطرہ پہنچا تو اس کی براہ راست ذمے داری سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پرہوگی۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم، گورنرسندھ فی الفورڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی کے اقدامات کریں اور سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے۔