اسلام آبادہائیکورٹ نے کلیکٹر کسٹمزکی جانب سے فلسطینی سفیر کوجاری شوکازنوٹس معطل کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک کلیکٹر کسٹمز کو فلسطینی سفیر کےخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے گاڑی واپس کرنے کاحکم دیدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں فلسطینی سفیر کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کانوٹس سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکم دے مجھے اورمیری پراپرٹی کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہے ۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کلیکٹر کسٹمز کی جانب سے فلسطینی سفیر کوجاری شوکازنوٹس معطل کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک کلیکٹر کسٹمز کو فلسطینی سفیر کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ان کی گاڑی واپس کرنے کاحکم دیدیا اورکیس کی سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی۔