سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک بند رہیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13 تا جمعرات 16ستمبر تک بند رہیں گے۔فائل فوٹو

سی این جی 13 روپے فی کلو سستی ہونے کاامکان

جی آئی ڈی سی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کو بڑ اریلیف ملنے کی راہ ہموارہو گئی ،جی آئی ڈی سی ختم ہونے سے کی پی میں سی این جی 13 روپے فی کلو سستی ہونے کاامکان ہے،سندھ اوربلوچستان میں سی این جی 12 روپے فی کلو سستی ہونے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مختلف شعبوں سے جی آئی ڈی سی وصول کرنے سے روک دیاہے،پٹرولیم ڈویژن اوراوگرا کی روایتی سست روی کے باعث8 روز سے ریلیف نہ مل سکا۔

دوسری طرف جی آئی ڈی سی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد شروع ہو گیا،پٹرولیم ڈویژن نے جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کیلیے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا۔

خط میں متن میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے 13 اگست کے فیصلے کی روشنی میں ریکوری شروع کی جائے ،تمام دہندگان سے 24اقساط میں بقایاجات کی ریکوری کی جائے۔

خط میں مزید کہاگیاہے کہ ریکوری 31 جولائی 2020تک کے بقایاجات پر شروع کی جائے،خط سوئی سدرن، ناردرن اوجی ڈی سی ماڑی گیس اورپاکستان پٹرولیم کو لکھاگیا۔