محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 40 ملی میٹر سے زائد بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کراچی میں مون سون کا پانچواں اسپیل شروع ہونے جا رہاہے ، جس کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ نئی ایڈوائزری میں بتایا گیاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے،پانچویں اسپیل کا دورانیہ 21 سے 24 اگست تک ہوگا،کل سے کراچی میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شدید بارش ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔