مفتیان پاکستان کہیں گے تو قضا روزہ رکھوں گا۔فائل فوٹو
مفتیان پاکستان کہیں گے تو قضا روزہ رکھوں گا۔فائل فوٹو

لسانی بنیادوں پر ایک اور ضلع کے اضافے کی مذمت کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی

کراچی میں ایک اور ضلع بنانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لسانی بنیادوں پر ایک اور ضلع کے اضافے کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو ہمیشہ اپنے فائدے کیلئے تقسیم کیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سازش کامقصد کراچی شہر کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حیثیت کو ختم کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنی سیاست زندہ رکھنے کیلئے کراچی کو بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کیماڑی ضلع بنانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی میں ایک اور نیا ضلع بنانے کی منظوری دے ہے، جو کیماڑی سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر سب ڈویژنز پر مشتمل ہوگا۔