سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو 2 ماہ میں سرکاری گھرغیر قانونی مکینوں سے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔
دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد پولیس سی ڈی اے کے 200 کوارٹرز پرقابض ہے، مذاکرات ہوئے لیکن پولیس قبضہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد کی صرف 4 سرکاری رہائشگاہیں واگزار نہیں ہو سکیں، چاروں رہائشگاہوں کے کیسز عدالتوں میں زیرالتوا ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھی قبضوں کا معاملہ دیکھیں گے۔
سپریم کورٹ نے سندھ میں غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کر کے میرٹ پرالاٹمنٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 ماہ کے لیے ملتوی کردی۔