قومی احتساب بیورو(نیب) نے مولانافضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ضیا الرحمن پراشیاکی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے اور نیب نے انہیں25 اگست کو طلب کیا ہے۔
نیب کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضیاالرحمن کے گھر بھیجے گئےنوٹس کے مطابق کشمنر کی ملازمت کےدوران بھرتیوں میں بے قاعدگی اوراشیا کی خریداری میں خورد برد کی گئی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضیا الرحمن کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔ ضیاالرحمن کا تبادلہ حال ہی کراچی ہوا تھا اور بعد سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اورانہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔